Thursday, 28 November 2024


نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنا ہوں گی,اسد عمر

 
 
 
 
پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں جاری ڈیجیٹل یوتھ سمٹ میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنا ہوں گی۔
 
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور میں دو روزہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ جاری ہے جس میں دیگر قومی و کاروباری شخصیات سمیت سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سابق وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کی کامیابی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی پسندیدہ شعبہ ہے۔
 
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و کامیابی کا دارومدار انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہے جس کے لیےنوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنا ہوں گی۔
 
 
 
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ٹی کی وجہ سےنوجوان دوسرےشعبوں کوترقی دےسکتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان کےلیے تیار کرنا ہے۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مضبوط کرکے ہر قسم کی جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

Share this article

Leave a comment