Friday, 29 November 2024


ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کا تعلق معیشت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیر میزبانی میں آرمی آڈیٹوریم میں معیشت اور سیکیورٹی کے باہمی اثر و نفوذ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں حکومت کی معاشی ٹیم اور ملک کے کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تجاویز تیار کرنا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایسے مباحثوں کا مقصد تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

سیمینار سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا تعلق معیشت سے ہے اور ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ  نجی اور سرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے  روابط مثبت اقدام ہیں۔

Share this article

Leave a comment