Thursday, 28 November 2024


مولانا فضل الرحمن کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں. محمود الرشید

 
 
لاہور: وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر مرکوز ہیں-
 
وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری لاک ڈاؤن اور بلا جواز مارچ کی دھمکیوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں-
 
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر مرکوز ہیں-
 
میاں محمود الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں جرات مندانہ خطاب کے بعد کوئی پاکستانی اس طرح کے بلاجواز احتجاج کا حصہ نہیں بنے گا-
 
وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ آزادی مارچ کی آڑ میں سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کے عزائم بری طرح ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمن کو اقتدار سے علیحدگی کا غم کھائے جا رہا ہے-
 
انہوں نے مزید کہا کہ ساری سیاسی قلابازیوں کا مقصد کسی نہ کسی طرح اقتدار میں اپنا حصہ وصول کرنا ہے لیکن بہتر ہے کہ مولانا منفی اور جلسے جلوسوں کی سیاست چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں-

Share this article

Leave a comment