Friday, 29 November 2024


عوامی مسائل سنےکے لیے سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کر دیے

 
 
 
 
 
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کر رہی ہے جو ماضی میں نہیں کیے گئے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی، انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے، اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔
 
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تنقید کی پرواہ نہیں، عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھا رہا ہوں ، میرا سرمایہ عام لوگ ہیں ،ان کے مسائل ذاتی طور پر سنتا ہوں۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ سابق ادوارمیں اشرافیہ کو نوازا گیا، سابق ادوارمیں نمائشی منصوبوں پروسائل ضائع کیے گئے، ہماری حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں پر فوکس کیا ہے۔
 
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے، میں خود دورے کرکے بھی عام آدمی کے مسائل کا جائزہ لیتا ہوں۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی اور ایجنڈا لے کر نہیں آئے صرف عوامی خدمت ہمارا مقصد ہے، حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کر رہی ہے جوماضی میں نہیں کیے گئے۔

Share this article

Leave a comment