Friday, 29 November 2024


انناس کھائیں، کھانسی کودور بھگائیں

مانیٹرنگ ڈیسک: کھانسی کو ختم کرنے کے لیے ہم اکثر گھر میں کئی ٹوٹکوں کا بھی استعمال کرتے ہیں، شہد، ادرک، دارچینی سے ہم کافی حد تک کھانسی پر قابو پا لیتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانسی کے علاج کے لیے ’انناس ‘ نہایت ہی مفید ثابت ہوتا ہے؟
 
انناس ایک ایسا پھل ہے جو بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے اور اسی لیے سب اسے کھانا پسند کرتے ہیں، انناس کے اندر ایسے ’اینٹی آکسیڈینٹ‘ پائے جاتے ہیں جو کہ قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں جب کہ یہ نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی نہایت ہی مفید ہے۔
 
ان تمام فوائد کے علاوہ انناس کھانسی اور نزلے کے لیے بے حد فائدے مند پھل ہے، اس میں موجود انزائم ’برومیلین‘ میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ الرجی اور انفیکشن کو ٹھیک کر دیتا ہے۔
 
ماہر خوراک ڈاکٹر ایڈوینا راج کا کہنا ہے کہ ’ انناس میں موجود انزائمز کھانسی، نزلے اور انفیکشن کے خلاف بہت معاون ثابت ہوتے ہیں‘ ۔
 
انناس کے ذریعے کھانسی کا علاج کرنے کا طریقہ۔
 
1۔ انناس کا رس اور شہد۔
کھانسی کو دور کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے جس میں آپ ایک بڑا چمچہ شہد لیجیے اور اس میں آدھا کپ نیم گرم انناس کا رس ملا لیجیے۔
اس کو ملانے کے بعد گرم گرم پینے سے بہت جلد آپ کی کھانسی دور ہو جائے گی۔
 
 
2۔ انناس کا رس، شہد، نمک اور کالی مرچ۔
 
کھانسی کو دور کرنے کے لیے آپ ایک کپ انناس کا رس، ایک چمچہ شہد، ایک چٹکی نمک اور ایک ہی چٹکی کالی مرچ لیجیے۔
ان تمام چیزوں کو اب اچھی طرح یکجا کیجیے اور اسے دن میں 3 مرتبہ پینے سے کھانسی بہت جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

Share this article

Leave a comment