Friday, 29 November 2024


اب آپ کوخراٹوں سےگھبرانےکی ضرورت نہیں

مانیٹرنگ ڈیسک :  خراٹوں کو روکنے کے لیے لوگ طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن اب امریکی کمپنی نے تین مختلف طرح کے ہلکے پھلکے برقی آلات بنائے ہیں جو پٹھوں اور عضلات کو تقویت دے کر خراٹوں کو روکتے ہیں۔

سنور سرکل نامی کمپنی نے اس ضمن میں تین خاص آلات تیار کئے ہیں ۔ جیسے ہی سونے والا خراٹے لیتا ہے ویسے ہی ہر آلہ ہلکی فری کوئنسی کے برقی سگنل خارج کرتا ہے۔ اس طرح برقی سگنل خراٹوں کی وجہ بننے والی جگہ کو سکون پہنچاتے ہیں اور خراٹوں کا عمل رک جاتا ہے۔

یہ تین طرح کے مسل سیمولیٹر یا اعصابی تحریک دینے والے آلات بنائے گئے ہیں ۔ ان میں سے ایک نیند کا چشمہ ہے جس کے عین درمیان میں برقی سیمولیٹر ہے۔ دوسرے نمبر پر سماعت کی طرح کان میں پہننے والا ایک آلہ ہے اور تیسرا آلہ ٹھوڑی سے نیچے گردن کے پاس چپکایا جاسکتا ہے۔ یہ آلات کسی طرح بھی نیند میں رکاوٹ نہیں ڈالتے اور خراٹوں کی صورت میں جسم کو سکون پہنچا کر فوری طور پر انہیں روکتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment