Friday, 29 November 2024


جج جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس  آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔ صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صدرپ اکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اور177 کے تحت اختیاراستعمال کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کے تقرر کی منظوری دی۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت 20 دسمبرکو ختم ہو گی اور جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر سے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

قانون کے مطابق نامزد چیف جسٹس گلزار احمد 2 سال ایک ماہ 12 دن چیف جسٹس آف پاکستان رہنے کے بعد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوں گے۔

۔

Share this article

Leave a comment