Friday, 29 November 2024


قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نومیں اسد عمر بھی شامل

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کردی ہے جس کے تحت خسرو بختیار کی جگہ اب اسد عمر کونسل کے رکن ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، خسرو بختیار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے اور اب ان کی جگہ وفاقی وزیر اسد عمر رکن ہوں گے۔

کونسل کے دیگر ارکان میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داوٴد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری عشرت حسین، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ  تیمور جھگڑا، سندھ سے نثار کھوڑو اور بلوچستان سے جان محمد جمالی  شامل ہیں۔

  واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہے اور یہ کونسل قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی منظوری دیتی ہے

Share this article

Leave a comment