Friday, 29 November 2024


سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کاتحقیق اوراکیڈمک تعاون کوفروغ دینےکیلئےمعاہدہ

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز کے درمیان تحقیق اور اکیڈمک تعاون کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں یاداشات نامے پر دستخط کرنے کی تقریب پیر 6 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ جس میں امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز کی صدر ڈاکٹر فرحت حق اور ایس ایم آئی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ جبکہ اس کے علاوہ ڈاکٹر فرحت حق ایس ایم آئی یو کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں طالبعلموں اور اساتذہ کو لیکچر بھی دیں گی۔ معاہدے کے تحت اساتذہ کی تربیت اور تحقیقی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے کیا جائے گا۔
 
امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز1973 میں قائم کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد دونوں ملکوں کے اداروں کے درمیان اکیڈمک تعاون کو فروغ دینا ہے

Share this article

Leave a comment