Thursday, 28 November 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں دوروزہ کتب میلہ سج گیا

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں دوروزہ کتب میلہ "بک فیر 2020-2019" کا انعقاد گیا
تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع اور لائبریریز کے چیئرمین پروفیسر سید محمود حسن کی جانب سے طلباء اور یونیورسٹی کے اساتذہ واسٹاف کے لئے کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح 31 دسمبر 2019 کو صبح دس بجے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے کیا۔
 
کتب میلے کے منتظمین میں لائبریریز کے چیئرمین پروفیسر سید محمود حسنچیف لائبریرین فیصل میمن اور ڈپارٹمنٹ آف لائبریریز کےاسٹاف شامل ہیں۔،  کتب میلے میں دنیا بھر سے شائع ہونے والی اکیڈمک پبلشرز کی کتابوں کو میلہ کی زینت بنایا گیا جن میں پیراماونٹ، الائیڈ، رائل، پروگریسو اورصدیقی پبلشرز شامل ہیں۔میلے میں آنے والے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے ان کتابوں کو بہت پسند کیا اورخریدا-
 
کتابوں پر اوسطا 25 فیصد ڈسکاونٹ ہے ۔میلہ میں کھانے پینے کی اشیاء اور گیمز نے اس کا مزہ دوبالا کر دیا۔کتب بینوں اور طلبہ و طالبات نےمیلہ کا مکمل لطف اٹھایا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے خود میلے کا دورہ کیا اور کئی کتابوں کو پسند کیا۔
 
اس موقع پرانہوں نے کہا اس طرح کی سرگرمیاں طلباء اور یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو بہتراور خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔دو روزہ میلہ بدھ کو بھی جاری رہے

Share this article

Leave a comment