Friday, 29 November 2024


وزیراعظم عمران خان کی 4 بڑےسربراہان کےساتھ تصویر

اسلام آباد: وزیر اعظم کی ماحولیات کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئےٹائم میگزین میں وزیر اعظم کو ان پانچ عالمی رہنماؤں میں شامل کیا گیا جو ماحول کے لئے کام کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا کے دیگر 4 بڑے رہنماؤں کی تصاویر ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر شائع کی ہے۔شائع کی گئی تصویر میں ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کو مرکزی موضوع بنایا گیا ہے۔

سرورق پر شائع تصویر میں ڈیووس فورم کا مرکزی مقام عقب میں موجود ہے، برف میں پوشیدہ سوئز الپس کی پہاڑیوں کے آگے چلنے والی چیئر لفٹ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان، ڈبلیو ای ایف کے بانی کلاوز شوآب، جرمن چانسلر اینجلا مرکل، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور یورپ سینٹرل بینک کی صدر کریسٹین لوگارڈ موجود ہیں۔اسی تصویر میں ایک دوسری چیئر لفٹ بھی موجود ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ماحولیات کیلئے سرگرم نوجوان کارکن گریٹا تھونبرگ ایک ساتھ موجود ہیں

ایک اندازے کے مطابق ڈیووس کے دورے پر وزیراعظم عمران خان کے اخراجات کا تخمینہ 68000 امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جہاں وہ 3 روز قیام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، زلفی بخاری اور دیگر حکام موجود ہونگے۔

وزیراعظم عمران سوئٹزر لینڈ آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈیووس کی ابتدائی تقریب 21 جنوری کو ہوگی جہاں ٹرمپ سمیت 53 ممالک کے سربراہان خطاب کریں گے۔

اس سال ہونے والے 50 سالہ گولڈن جوبلی کے موقع پر ایونٹ میں 118 ممالک کے 3000 شرکا چار روز ایونٹ کے دوران یہاں کا رخ کریں گے۔ فورم کا اہتمام ڈیووس کے الپائن ریسورٹ ٹاؤن میں کیا گیا ہے۔

عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں خصوصی خطاب بھی کریں گے جس کی 22 جنوری کو کئی زبانوں میں براہ راست نشریات کی جائیں گی۔

Share this article

Leave a comment