Thursday, 28 November 2024


برطانوی ائیرلائنزنےدنیاکی تیز ترین پروازکاریکارڈتوڑدیا

لندن: برطانوی ائیرلائنز کی 9 فروری کو نیویارک سے لندن آنے والی پرواز نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ بنالیا ہے۔برٹش ائیرویز کی بوئنگ 747 کی نیویارک سے آنے والی پرواز وقت سے سوا گھنٹہ پہلے ہی لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق طوفانی ہواؤں کے جھکڑ سے گزرنے کے لیے طیارے کےپائلٹ نے جہاز کی رفتار کو 825 میل فی گھنٹہ (1327 کلومیٹر فی گھنٹہ) پر لے گیا جس کے باعث یہ پرواز مقررہ وقت سے قبل ہی لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پہنچ گئی۔

فلائٹ ریڈار24نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریکارڈ توڑ پرواز کا اعلان کیا ۔ایوی ایشن ماہرین کے مطابق نیویارک سے لندن پہنچنے والی پرواز کا اوسط دورانیہ 6 گھنٹے 13 منٹ ہے لیکن اس پرواز نے یہ سفر 4گھنٹے 56 منٹ پر ہی طے کر لیا ، یوں اس پرواز نے سوا گھنٹہ قبل ہی منزل پر لینڈ کیا۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اس سے قبل ایک نارویجین فلائٹ نے 5 گھنٹے 13 منٹ میں نیویارک سے لندن پہنچ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

Share this article

Leave a comment