Friday, 29 November 2024


ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات کی درجہ بندی برائے 2020ء جاری

جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارےدی ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات کی درجہ بندی برائے 2020ء جاری کردی ہے جس کے مطابق اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی 100؍ جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

جس میں ٹاپ 4 جامعات تسنگوا یونیورسٹی، پیکنگ یونیورسٹی ، زینجنگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تعلق چین سے ہے جب کہ پانچویں نمبر پر روس کی لومونوسیو ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی ، آٹھویں نمبر پر تائیوان کی نیشنل تائیوان یونیورسٹی اور دسویں نمبر پر سائوتھ افریقا کی یونیورسٹی آف کیپ ٹائون ہے۔ٹاپ ٹین میں سات جامعات کا تعلق چین سے ہے

جبکہ اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی 100؍ جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے قائد اعظم یونیورسٹی کا نمبر 85؍ ہے جبکہ کامسٹک 159؍ نمبر پر ہے پاکستان کی 14 جامعات 533؍ جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں مگر ان میں سندھ اور بلوچستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں ہے۔

بھارت کی 56 جامعات 533؍ جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ ترکی کی 34 جامعات 533 جامعات میں جگہ بناسکیں۔ بنگلہ دیش کی ایک یونیورسٹی جگہ بناسکی، یونیورسٹی آف ڈھاکا کا نمبر 401 رہا، انڈونیشیا کی چار اور سعودی عرب کی سات جامعات شامل ہیں جن میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کا نمبر 13واں اور الفیصل یونیورسٹی کا 20واں
نمبر رہا۔

Share this article

Leave a comment