Friday, 29 November 2024
Monday, 02 March 2020 12:27

نوکیا کا ہلکا ترین فون نئے انداز کے ساتھ واپسی کے لیے تیار

فن لینڈ: موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے اپنے پرانے ماڈل کو اپ ڈیٹ کر کے ایک بار پھر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ  کے مطابق نوکیا نے مقبول ترین موبائل 5130 ایکسپریس میوزک کو اپ گریڈ کر کے دوبارہ مارکیٹ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

اب تک سامنے آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق نوکیا 5130 ایکسپریس میں سائیڈ پر میوزک والے بٹنز نہیں ہوں گے، علاوہ ازیں اس کا پراسیسر 0.36 گیگا ہرٹز کور ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نوکیا 5130 ماڈل میں 8 ایم بی ریم اور 16 ایم بی اسٹوریج ہوسکتی ہے جبکہ میموری کو بڑھانے کے لیے علیحدہ سے سلاڈ دی جائے گی۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ فون کی اسکرین 2.4 انچ ہوگی جبکہ بیٹری 1200 ایم اے ایچ اور فون کا وزن صرف 88 گرام ہوسکتا ہے۔ نوکیا اس فون میں بھی ایم پی تھری پلیئر  شامل کرے گی جو دیگر کمپنیوں سے مختلف ہوگا۔

کیمرے کی بات کی جائے تو امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس فون میں ایک ہی کیمرہ 3 میگا پکسل کا ہوگا۔ نوکیا کی جانب سے فون کی تیاری یا اسے متعارف کرائے جانے کی ابھی تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی قیمت سامنے آسکی۔

Read 1678 times

Leave a comment