Friday, 29 November 2024


پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا فیصلہ

کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ڈیرن سیمی اور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی ممبرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا فیصلہ سرویوین رچرڈز اور سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت اور سول ایوارڈ سے بھی نوازیں گے۔

Share this article

Leave a comment