Friday, 29 November 2024


ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر کوئی مریض موجود نہیں۔ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی

  ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے اعلامیے کے مطابق کورونا کے مریضوں کے لیے 10بستروں کے آئسولیشن وارڈز قائم کیےہیں ، اس میں کوروناوائرس کا کوئی متاثر مریض تاحال موجود نہیں ہے۔اب تک کورونا وائرس کے جو بھی مشتبہ کیسز آئے ہیں، ان کی آمد اور ٹیسٹ کی رپورٹس تک تمام مراحل سے لمحہ بہ لمحہ حکومتِ سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے مقرر کئے گئے افسران، خصوصی سیلزاور یونٹس کو آگاہ کیا جاتاہے، جس کے بعد پوری سرکاری مشینری متحرک ہوجاتی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک میں کرونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کے بعد حکومت کی سطح پر انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، ایسے مشکل وقت میں بعض غیر ذمہ دارافراد کی جانب سے سوشل میڈیاپر افواہوں کوپھیلانانہ صرف قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے، بلکہ قابلِ مذمت عمل بھی ہے۔
ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی اس نازک موقع پر اپنی بھر پور صلاحیت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کیلیے ہمہ وقت موجود ہے۔

Share this article

Leave a comment