Thursday, 28 November 2024


سعودی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے شاہی خاندان کی تین اہم شخصیات کو گرفتار کرلیا

ریاض : سعودی حکومت نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شاہی خاندان کے تین سینیئر اراکین کو حراست میں لے لیا ، جن میں شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز بھی شامل ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے شاہی خاندان کی تین اہم شخصیات کو گرفتار کرلیا ، امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ جمعے کو شاہی خاندان کے تین سینیئر اراکین کو حراست میں لیا گیا ، جن میں شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی احد محمد بن نائف اور شاہی کزن شہزادہ نواف بن نائف شامل ہیں۔
 
شاہی اراکین کو ان کے گھروں سے سعودی گارڈز نے حراست میں لیا۔
 
اس بات کا انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی اشاعت میں کیا، ذرائع کے حوالے سے وال اسٹریٹ جنرل نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 2 سینئر شہزادے بھی شامل ہیں۔
 
سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار
یاد رہے نومبر 2017 میں شاہ سلمان کے حکم پرانسداد بدعنوانی کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار وزرا اور کئی سابق وزرا کو حراست میں لے لیا تھا،
ان افراد پر کرپشن کا الزام تھا، گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات کو ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کر کے قید کیا گیا تھا۔
 
امیر ترین شہزادے الولید بن طلال کی گرفتاری پر سعودی اسٹاک مارکیٹ میں منافع کی شرح1.5فیصد تک گرگئی تھی جبکہ شہزادہ الولید طلال کی کمپنی کے شیئر9.9 فیصد گرگئے تھے۔
 

Share this article

Leave a comment