Thursday, 28 November 2024


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، امریکی حصص بازاروں میں شدید مندی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں، امریکی حصص بازاروں میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔
ڈاؤ جونز انڈیکس میں 2 ہزار14 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، ڈاؤ جونز 23 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا، نیسڈیک میں 625 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
یورپی حصص بازاروں کا اختتام بھی مندی میں ہوا، فرانسیسی مارکیٹ میں 431 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جرمن مارکیٹ میں 910 پوائنٹس کی کمی آئی، برطانوی مارکیٹ میں 486 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

دوسری طرف ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا، جاپانی مارکیٹ میں 16 پوائنٹس کی کمی ہوئی، چینی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جب کہ ہانگ کانگ مارکیٹ میں 355 پوائنٹس اور جنوبی کورین مارکیٹ میں 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کےدرآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اپنا 80 فی صد تیل غیر ملکی ذرایع سے درآمد کرتا ہے، اس سے پاکستان کے درآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔

Share this article

Leave a comment