Thursday, 28 November 2024


لاک ڈاؤن کی خلاف پرورزی پر قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان

 
 
 
روم : اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کی خلاف پرورزی پر قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا اور کہا بلاضرورت باہر گھومنے والوں پر 400 سے3000 یورو جرمانہ ہوگا۔
 
تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم کونٹے نے ویڈیوپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف پرورزی پرقوانین مزیدسخت کردیے ، بلا ضرورت باہرگھومنے والوں پر 400 سے3000 یورو جرمانہ ہوگا جبکہ بلا ضرورت گاڑی پر گھومنے پر جرمانے میں 33 فیصد اضافہ ہوگا۔
 
اطالوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی سختیاں3اپریل تک اور ایمرجنسی31جولائی تک نافذ رہے گی۔
 
 
اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید 743افراد ہلاک ہوگئے ، جس کے بعد کوروناسےاموات کی تعداد6ہزار820ہوگئی ہے جبکہ کورونا کےمزید5ہزار249کیسز رپورٹ ہوئے۔
 
خیال رہے دنیا کے ایک سوستانوے ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 18 ہزار 907 ہوگئی ہے جبکہ چارلاکھ بائیس ہزارسے زائد متاثرہیں۔ وائرس سے اب تک ایک لاکھ نوہزار 102 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 
اٹلی میں صورتحال سب سےزیادہ خطرناک ہے ، وہاں چھ ہزار آٹھ سو بیس افرادچل بسے جبکہ نیویارک امریکا میں کورونا کا مرکز بن گیا، پچیس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور دو سو دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 
عالمی ادارہ صحت نےتنبیہ کی ہے کہ حالات کنٹرول نہ کیےگئے تو امریکا دنیا میں کورونا وائرس کا نیا مرکز بن سکتاہے۔
 
برطانیہ میں چارسوبائیس، ہالینڈ میں دوسوچھہتر،جرمنی میں ایک سوانسٹھ، بلیجیم میں ایک سوبائیس اورفرانس میں ایک سوگیارہ افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ ترکی میں چوالیس افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے

Share this article

Leave a comment