Thursday, 28 November 2024


کورونا سے اسپین میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 991 ہو گئی ہے

 
 
 
 
میڈرڈ : اسپین نےکورونا وائرس کے خلاف نیٹو سے مدد مانگ لی ، کورونا سے اسپین میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 991 ہو گئی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق اسپین نےکوروناوائرس کےخلاف نیٹو سے مدد مانگ لی ہے ، ہسپانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جلدواضح ہوجائےگاکےلاک ڈاؤن سےنتائج حاصل ہوئےیانہیں، یہ ہفتہ بہت مشکل ہےہم کوروناکیخلاف لڑائی کےپہلےاسٹیج پرہیں۔
 
ہسپانوی پارلیمنٹ نےایمرجنسی کےنفاذمیں11اپریل تک توسیع کردی ہے ، ہیلتھ آفیشل کا کہنا ہے کہ اسپین نےاپنی تاریخ میں ایسابحران نہیں دیکھا۔
 
اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 42 ہزارتک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 991 ہو گئی ہے۔
 
خیال رہے دنیا کے ایک سوستانوے ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 18 ہزار 907 ہوگئی ہے جبکہ چارلاکھ بائیس ہزارسے زائد متاثرہیں۔ وائرس سے اب تک ایک لاکھ نوہزار 102 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 
اٹلی میں صورتحال سب سےزیادہ خطرناک ہے ، وہاں چھ ہزار آٹھ سو بیس افرادچل بسے جبکہ نیویارک امریکا میں کورونا کا مرکز بن گیا، پچیس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور دو سو دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 
عالمی ادارہ صحت نےتنبیہ کی ہے کہ حالات کنٹرول نہ کیےگئے تو امریکا دنیا میں کورونا وائرس کا نیا مرکز بن سکتاہے۔
 
برطانیہ میں چارسوبائیس، ہالینڈ میں دوسوچھہتر،جرمنی میں ایک سوانسٹھ، بلیجیم میں ایک سوبائیس اورفرانس میں ایک سوگیارہ افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ ترکی میں چوالیس افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔
 
سعودی عرب میں کورونا وائرس ایک شخص کی جان لے گیا اور سات سو اڑسٹھ متاثرہیں جبکہ بھارت میں بارہ اورافغانستان میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

Share this article

Leave a comment