Thursday, 28 November 2024


طوافِ کعبہ کاآغاز, مسلمانوں میں خوشی کی لہردوڑگئی

ریاض:حرم شریف مطاف کےحصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی.اس دوران کم لوگوں کااجتماع ہی طواف کرسکے گے. 

ذرائع کے مطابق طواف کے دوران خانہ کعبہ کےاطراف حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیاگیا جس کے باعث زائرین کو خانہ کعبہ کے قریب جانے کئ اجازت نہیں ہوگی. 

سعودی حکام نے کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے کعبہ کے اطراف اسپرے کرنے کےلئے مطاف خالی کرایا تھا. اور طواف کاعمل روک دیا گیا تھا. جبکہ بعد میں مطاف کوزائرین کےلئے کھولا گیا تھا لیکن زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کئ اجازت نہیں تھی. 

واضح رہے کوروناوائرس سےبچاؤ کےلئےسعودی حکومت نے 23مارچ سے 21 روز کےلئے جزور کرفیو کااعلان کررکھاہے. 

اس سے قبل حفاظتی اقدامات کےتحت تمام مساجد بشمول مسجدالحرام,  مسجد نبوی کے اندرونی اور بیرونی حصے میں نماز پنجگانہ اور نماز جمعے پرپابندی عائد کررکھی ہے. 

Share this article

Leave a comment