Friday, 29 November 2024


نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے 2 مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر سندھ ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی مالی اعانت کرنے کیلئے 2 مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے ۔

پہلے منصوبے کے تحت پی ایچ ڈی کرنے والے نوجوانوں سے ریسرچ پروپوزل طلب کئے جائیں گے اور ان کی منظوری کی صورت میں انہیں تحقیق کیلئے گرانٹ جاری ہو گی ۔ اس مقصد کیلئے 5 کرورڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔ جب کہ دوسرے منصوبے کے تحت ایم فل کرنے والے 100 طلبہ کو ڈھائی لاکھ فی کس دیئے جائیں گے ۔

ریسرچ پروپوزل کو فائنل ماہرین کی ٹیم کرے گی،جب کہ 100 طلبہ کو ڈھائی لاکھ فی کس ایم فل کے مارکس کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ۔ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی دونوں منصوبوں کو مکمل کرکے اخبارات میں اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment