Thursday, 28 November 2024


تھر میں گندم کی خورد برد میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کی جائینگی ، منظور وسان

ایمز ٹی وی (کرا چی) وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں گندم کی تقسیم میں خورد برد ہوئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ چھا چھرو میں زیادہ اموات ہوئی ہیں اور وہاں لوگوں کا خیال نہیں کیا گیا، گندم کی تقسیم میں بھی خورد برد ہوئی ہے، جس میں مقامی انتظامیہ کی غلطیاں زیادہ ہیں، ہوسکتا ہے کہ سندھ حکومت کی بھی غلطی ہو۔ منظور وسان نے کہا کہ آصف زردای نے مجھے مٹھی میں انکوائری کے لئے بھیجا تھا، تاکہ لوگوں کی پریشانی کا جائزہ لوں، انکوائری سے معلوم ہواکہ صرف 5 لاکھ جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں اِن تمام غلطیوں کی نشاندہی کروں گا اور جتنا بھی بڑا افسر ہو اس کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment