Thursday, 28 November 2024


شہدا سے متعلق بات کی گئی تو ہم بھی لحاظ نہیں کریں گے ،خواجہ اظہارالحسن

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے وزرا کو لگام دے،شہدا سے متعلق کوئی بات کی گئی تو ہم بھی لحاظ نہیں کریں گے۔ ۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 1992ءکے آپریشن میں مارے جانے والے ہمارے کارکن شہید ہیں اورہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے رکن اسمبلی محمد حسین کے بیان پروزیراعلیٰ کو بھڑکنا نہیں چاہیے تھا، اب صرف کراچی کی نہیں پورے سندھ کی بات ہوگی ، اب فلور پر لاڑکانہ، خیرپور کی بھی بات کریں گے۔

Share this article

Leave a comment