Thursday, 28 November 2024


14 لاکھ سےزائعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کوتدریسی کتب ویب سا ئٹ پرفراہم کردی گئی

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں اپنے 14 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کو تدریسی کتب ویب سا ئٹ پر فراہم کردیں.
 
طلباء و طالبات اپنی کتابیں ویب سائٹ پر Booksوالی آپشن سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز کے طلباء و طالبات کو بذریعہ ڈاک کتب کی ترسیل کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔
طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے بذریعہ ڈاک کتب ارسال کرنے کے ساتھ ہی ساتھ تمام درسی کتب ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔ یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کیلئے ویب سائٹ پر کتب کی دستیابی یونیورسٹی کا بڑا کارنامہ ہے ۔

Share this article

Leave a comment