Thursday, 28 November 2024


برطانیہ کا'دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ'پاکستانی طالبہ نےاپنےنام کرلیا

پاکستان کی ہونہار بیٹی نےبرطانیہ کا 'دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ' اپنے نام کرکےقوم کاسرفخربلندکردیا۔

 لاہور کی رائنہ خان خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے طبقے کے بچوں اور خواتین کو تعلیم دے کر ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں۔

18 سالہ اے لیول کی طالبہ رائنہ خان معروف گلوکار عدیل برکی کی بیٹی ہیں، انہیں سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم کی جانب سے ’دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ‘دیا گیا۔ 

یہ ایوارڈ ہر سال برطانیہ کی سابق شہزادی لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر دیا جاتا ہے۔

رائنہ خان کے مطابق انہوں نے 2017 میں گھریلو ملازمہ کے بچوں کو پڑھانا شروع کیا اور ایک این جی او کی بنیاد رکھی۔

2 سال میں فنڈز اکٹھے کرکے ایک اسکول بنایا جہاں 250 طلبا و طالبات مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جب کہ اسکول میں لڑکیوں کو سلائی کڑھائی کا کام بھی سکھایا جاتا ہے۔

سماجی خدمات کے باعث رائنہ خان 2 مرتبہ غیر ملکی ایکسچینج پروگرام اور یوتھ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب ہو چکی ہیں

 وہ بین الاقوامی تعلقات پالیسی میں مزید تعلیم حاصل کرکے خواتین کی بہبود کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

رائنہ خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تعلیم عام کرنا ان کا خواب ہے، وہ اس مقصد کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گی۔ 

 

Share this article

Leave a comment