Friday, 29 November 2024


ایپل اپنےصارف کو25ڈالرجرمانہ اداکرےگی لیکن کیوں؟؟؟

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی کمپنی ایپل جان بوجھ کر آئی فونز کو سلو کرنے کے جرم میں ایک معاہدے کے تحت صارفین کو ہرجانہ ادا کرے گی۔

اگر آپ کا فون بھی ان اسمارٹ فونز کی فہرست میں شامل ہے جنہیں ایپل نے بغیر آپ کو بتائے سلو یعنی سست کیا تو آپ بھی ہرجانہ وصول کرنے کے اہل ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ اس نے بعض آئی فون ماڈلز کو اس لیے "سلو" کیا تاکہ ان کی زندگی کو بڑھایا جا سکتے تاہم صارفین کا خیال ہے کہ امریکی کمپنی ایسا اس لیے کرتی ہے تاکہ لوگ پرانے فون ترک کرکے نئے ماڈلز خریدیں۔

ایپل کا قصور ہے کہ اس نے صارفین کو بتائے بغیر ان کے اسمارٹ فونز کو سست یعنی سلو کر دیا تھا ۔

اس عمل پر ایپل نے صارفین کو 50 کروڑ ڈالر بطور زرتلافی ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جب کہ فرانسیسی مسابقتی ادارے نے اس کے علاوہ امریکی کمپنی پر ڈھائی لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ایپل کے سربراہ ٹم کک کا کہنا ہے کہ" ایسا کرنے کا مقصد صارفین کو بہتر سروس کی فراہمی تھا۔۔۔لیکن ہمیں شاید اس وقت اپنا نقطہ مزید واضح کرنے کی ضرورت تھی ۔"

ہرجانے کے اس معاہدے کے بعد امریکا میں ایپل صارفین جنہوں آئی فون 6، 6s، 6s پلس یا ایس سی 21 دسمبر 2017 سے پہلے خریدے تھے اور ان پر آئی او ایس 10.2.1 موجود تھا، وہ ہرجانہ وصول کرنے کے اہل ہیں ۔

اسی طرح آئی فون 7 اور 7 پلس کے صارفین جنہوں نے اپنے فون 21 دسمبر 2017 سے پہلے خریدے تھے وہ بھی ایپل نے پیسے وصول کر سکتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ہر صارف کو ایپل 25 ڈالر فی اسمارٹ فون دے گا تاہم اگر صارفین کی تعداد زیادہ ہوئی اور مجموعی جرمانہ 50 کروڑ سے زیادہ بنا تو فی صارف 25 ڈالر کی رقم کم بھی ہو سکتی ہے۔

ایپل تمام صارفین کو اس سال کے آخر تک چیک کی صورت میں رقم فراہم کرے گا۔

Share this article

Leave a comment