Thursday, 28 November 2024


ماجونےنیاڈگری پروگرام متعارف کرادیا

کراچی: محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی نے نئی ڈگری پروگرام کاآغازکردیا۔(ماجو) کے فنانس اینڈ اکنامکس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد معراج نے گزشتہ روزاپنے شعبہ کے نئے ڈگری پروگرام بی ایس ( اکنامکس اینڈ پالیسی ڈیو یلپمنٹ ) میں داخلوں کے آغاز پر نصاب کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پرانکاکہناتھاکہ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ یہ بھی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور حکومتوں کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز کو پوری طرح استعمال ہی نہیں کیا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ اس چار سالہ ڈگری پروگرام کے دوران معاشیات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ پالیسی ڈیولپمنٹ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس اکنامکس اینڈ پالیسی ڈویلپمنٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلبہ سرکاری اداروں، این جی اوز ، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور عالمی مالیاتی اداروں میں روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرسکیں گے۔ ماہرین نے ماجو کی جانب سے شروع کیے جانے والے نئے ڈگری پروگرام کو طلبہ کے لئے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس کے نصاب کو مزید بہتر بنانے کے لئے بعض تجاویز بھی پیش کیں۔
 
اجلاس میں ماجوکے ڈاکٹر رضوان الحسن، ڈاکٹر فرخ محمود، ڈاکٹر حنا فاطمہ اور آفاق علی خان نے جب کہ ایکسٹرنل ممبران میں سے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے ڈاکٹر خرم شاہنواز بحریہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر لیاقت علی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سلمان احمد نے شرکت کی
 
 

Share this article

Leave a comment