Thursday, 28 November 2024


انٹربورڈکمیٹی آف چیرمین کےلئےتین نام منتخب

وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اہم ادارےانٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمین (آئی بی سی سی) کے سیکریٹری کے عہدے پر مستقل تعیناتی کی راہ ہموار ہوگئی ہے

انٹرویو کی بنیاد پرتلاش کمیٹی نے تین ناموں کا انتخاب کرلیا ہے جن میں پہلے نمبر پر سندھ کی شاہ لطیف یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر غلام علی ملاح ہیں جب کہ محمد ادریس دوسرے پر جن کا تعلق وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن اور تیسرے نمبر پر جاوید مرزا ہیں جن کا تعلق وزارت تعلیم کے ڈاریکٹوریٹ سے ہے۔

زرائع کاکہنا ہے کہ تاحال اس سمری کی منظوری نہیں دی گئی ہے کیونکہ یہ اسامی 20 گریڈ کی ہےجب کہ پروفیسر غلام علی ملاح 21 گریڈ میں ہیں تاہم باقی دو امیدوار 19 گریڈ کے افسر ہیں۔ سکریٹری آئی بی سی سی کے عہدے کے 65 درخواستیں موصول ہوئ تھیں۔

اس وقت جوائنٹ سکریٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے جوانٹ سکریٹری محمد اختر قائم مقام سکریٹری آئی بی سی سی ہیں۔واضح رہے کہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی ) کے سیکرٹری کے عہدے کی اسامی ڈاکٹر اکرام علی ملک کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ٹیسٹنگ سروس کے سربراہ بننے کے بعدگزشتہ کئ ماہ سے خالی پڑی ہے ۔ اس اسامی کے لئے کزشتہ سال بھی اشتہار بھی دیا گیا تھا جس کے لئے 80 کے لگ بھگ درخواستیں بھی موصول ہوئی تھیں تاہم اس پر بھرتی نہ کی جاسکی کیونکہ اس دوران یہ ادارہ بین الصوبائ وزارت سے وزارت تعلیم منتقل ہوگیا۔

یاد رہے کہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین 1972 میں وزارت تعلیم کی ایک قرارداد کے تحت رکن بورڈز کے مابین معلومات کا تبادلہ کرنے ، بورڈ کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے ، تعلیمی ، تشخیص اور نصاب معیارات کی یکسانیت کے منصفانہ اقدام کے حصول کے لئے تشکیل دیا گیا تھا، آئی بی سی سی کو تفویض کردہ اہمیت کا حامل ایک اور کام، ثانوی اسکول سند (ایس ایس سی) (میٹرک) ، ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) (انٹرمیڈیٹ کی سطح) اور تکنیکی تعلیم میں بھی اسی طرح کے پاکستانی اسنادکے ساتھ غیر ملکی قابلیت کے مساوی ہونے کا فیصلہ کرنا ہے۔

Share this article

Leave a comment