Thursday, 28 November 2024


علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈبوائزایسوسی ایشن کےزیرِاہتمام تعزیتی اجلاس کاانعقاد

کراچی : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے سال رواں میں وفات پانے والے علیگیرین کے لیے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں مرحومین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لے دعا کی گئی ۔

مرحومین میں شیخ محمد یوسف، کموڈور اصغر قادری، سلمان صُالح، گلزار احمد خان، ڈاکٹر محمود پٹھان، عابد حسین ذبیری ، دردانہ جلیل، ابصاراللہ کی بیگم، واصف نظر صدیقی کے دادا اور دادی شامل تھے ۔ تعزیتی اجلاس کے شرکاء میں سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، کموڈور (ر) سلیم صدیقی، حکیم عبدالحنان، مختار نقوی، تسنیم احمد و دیگر لوگ شامل تھے ۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے اس موقع پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھیوں کی جدائی بہت دکھ دیتی ہے اور اور اس کا اظہار اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ ہمارے ساتھی بزمِ رفتگاں کا حصہ بنتے جارہے ہیں ۔ خا
انھوں نے جمعیت تعلیم القرآن کے ٹرسٹی مرحوم شیخ محمد یوسف مینجرکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ یوسف ایک نیک دل اور خدا ترس انسان تھے جن کی اہم صفت عفو درگزر تھی ۔ وہ ذاتی حملے اور عناد کو بھی قابلِ توجہ نہیں سمجھتے تھے اور مسکرا کر نظراندازکردیتے تھے ۔ یہ صفت انہیں قرآن فہمی سے حاصل ہوئی ۔

چانسلر جاوید انوار نے مرحومین کے لیے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو نور سے منور کردے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Share this article

Leave a comment