Thursday, 28 November 2024


وائس چانسلرسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی مزارِقائدپرحاضری

کراچی: وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزار قائد پر حاضری دی ۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جس ادارے میں قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے یہاں پرحاضری دینا کسی بھی طور اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ سندھ مدستہ الاسلام سے وابستہ دو شخصیات ایک اس ادارے کی بنیاد ڈالنے والے حسن علی آفندی اور دوسرے اس ملک کی بنیاد ڈالنے والے قائداعظم کی جدوجہد اور خدمات کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے کیلئے ہم اس سال سے ایک ریسرچ ورک شروع کررہے ہیں جس میں ان شخصیات سے متعلق تحقیقی مقالہ جات کو دنیا کے نامور تحقیقی جرائد میں شایع کرایا جائے گا ۔

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزید کہا کہ سندھ مدرستہ السلام جہاں پر بانی پاکستان نے اپنی تعلیمی کیرئر کا زیادہ عرصہ گذارا وہاں پر بطور وائس چانسلر کام کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ ہم قائداعظم کے رہنما اصول اتحاد، ایمان اورتنظیم پر مکمل عمل پیرا ہیں اور اسے لاگو کرنے کیلئے ہر ممکن طور کوشاں ہیں ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزار سے متصل میوزم کا دورہ بھی کیا اور وہاں قائد اعظم سے متعلق رکھی گئی نادر و نایاب چیزوں کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر رجسٹرار، ڈینز، پروفیسرز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی ہمراہ تھے۔

Share this article

Leave a comment