Thursday, 28 November 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹرخزاں 2020کےسالانہ امتحانات کےپہلے مرحلےکاآغاز

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2020کے سالانہ امتحانات کےپہلے مرحلے کاآغاز28 ستمبر سے شروع ہونگے۔، سمسٹر خزاں 2020کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز (میٹرک ،ایف اے اوراے ٹی ٹی سی)کے امتحانات ملک بھر میں 28 ستمبر سے شروع ہونگے۔ طلبہ کورول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کردی گئی ہیں۔ جبکہ ڈیٹ شیٹاور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستایب ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا ئ القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قری ترین مقامات پرامتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کےلئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پرامتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کےمطابق وائس چانسلر کی واضح ہدایات پر امتحانی مراکز میں طلبہ اور امتحانی عملے کا ماسک پہننا لازمی قرار دیاگیاہے جبکہ سماجی فاصلے کوبرقرار رکھنے کےلئےامتحانی مراکز کے اندر ہر 2 طلبہ کے درمیان ایک سیٹ خالی رکھی جائےگی۔

Share this article

Leave a comment