Thursday, 28 November 2024


خواتین خلابازوں کےلئے ناسا کی جانب سےبڑااعلان

مانیٹرنگ ڈیسک : امریکی خلائی ادارے ناسا نے خواتین خلا بازوں کے لیے خلائی اسٹیشن پر ایک آزمائشی بیت الخلا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ناسا صفر کشش ثقل والا بیت الخلا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر بھیجے گا اور اسے غالباً مستقبل میں چاند کے مشن سے پہلے استعمال کیا جائے گا۔23 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار اس خلائی اسٹیشن کو کارگو شپ پربھیجا جائے گا، یہ خلائی ٹوائلٹ انسانی جسم سے فضلے کو کھینچتا ہے۔

اس حوالے سے ناسا کا کہنا ہےکہ یہ ٹوائٹ ماضی کے ماڈل سے مختلف ہے اور اس کا ویکیوم سسٹم خواتین خلابازوں کی آسانی کو دیکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خلائی ٹوائلٹ کو لے جانے والی کارگو شپ کو جمعرات کے روز ورجینیا سے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز سے تین منٹ پہلے تکنیکی وجوہات کی بناء پر مشن کو روک دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر انجینئرز نے تکنیکی خرابی کو حل کرلیا تو جمعہ کے روز مشن کو دوبارہ روانہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ناسا کا کہنا ہےکہ اس ٹوائلٹ میں یونیورسٹل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ہوگا اور یہ صفر کشش ثقل کے ماحول میں انسانی جسم سے فضلے کو کھینچنے کے لیے ویکیوم سسٹم استعمال کرتا ہے جب کہ پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے اسے کیوبیکل کے اندر بنایا گیا ہے جو بالکل زمین پر موجود عام پبلک ٹوائلٹ کی طرح ہے۔

ناسا کے مطابق اس خلائی ٹوائٹ کا وزن 45 کلو اور لمبائی 71 سینٹی میٹر ہے جب کہ یہ موجودہ ایک خلائی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 65 فیصد چھوٹا اور 40 فیصد ہلکا ہے۔

Share this article

Leave a comment