Thursday, 28 November 2024


ٹک ٹاک نے تمام موبائل ایپس کوپیچھے چھوڑدیا

چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھارت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایپ پر پابندی لگانےکے باوجود ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔سینسر ٹاور کی رپورٹس کے مطابق چینی ایپ ٹک ٹاک اگست میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی اور لپ سنکنگ ایپ نے فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگست کے مہینے میں ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی جب کہ فیس بک دوسرے اور انسٹاگرام تیسرے نمبر پر رہی۔سینسر ٹاور کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹک ٹاک ڈاؤن کرنے والے ممالک میں انڈونیشیا اور برازیل شامل ہیں، ٹک ٹاک کے کُل ڈاؤن لوڈرز میں سے 11 فیصد حصہ انڈونیشیا اور 9 فیصد حصہ برازیل کا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگست میں ٹک ٹاک کو 6 کروڑ 34 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں اس سال ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی فہرست میں دوسرا نمبر فیس بک کا ہے جسے 5 کروڑ 16 لاکھ صارفین کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ فیس بک ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک میں بھارت اور انڈونیشیا شامل ہیں، فیس بک کے کُل ڈاؤن لوڈرز میں سے 25 فیصد حصہ بھارت جب کہ 9 فیصد حصہ انڈونیشیا کا ہے۔

علاوہ ازیں اگست میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ٹاپ 5 ایپس میں انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، اور پنٹریسٹ بھی شامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment