Thursday, 28 November 2024


ویڈیوگیمزکےشوقین افرادکےلیےخوشخبری

اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنے کے بعد سے فواد چوہدری، ملک میں ٹیکنالوجی سے متعلق نت نئے اقدامات سامنے لارہے ہیں۔

حکومتِ پاکستان، اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنےکااعلان کےبعد اب انہوں نےکہا ہے کہ ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے ان کی وزارت اینیمیشن اور ویڈیو گیمز کا خصوصی پروگرام لارہی ہے۔

فواد چوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری رکھیں ہماری وزارت ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ اس کے ذریعے ہم 90 ارب ڈالر کی اس انڈسٹری کا حصہ بن سکیں گے اور نوجوانوں کو گیمز سرٹیفیکیٹس بھی دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ ویڈیو گیم انڈسٹری دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی پانے والی صنعتوں میں سے ایک ہے۔گیمنگ کو بطور کیرئیر بھی منتخب کیا جارہا ہے اور یوٹیوبرز کی طرح اب گیمرز کے لیے بھی آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

یہی نہیں بلکہ رواں برس کے اوائل میں دنیا بھر لاک ڈاؤن کے بعد ویڈیو گیمز کے صارفین کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

Share this article

Leave a comment