Thursday, 28 November 2024


این ای ڈی پہلی جامعہ ہےجس نےافورڈیبل ہاؤسنگ اینڈسسٹینیبل بلٹ انوائرمینٹ کےلئےسینٹربنایا

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کےزیراہتمام "افورڈایبل لوکاسٹ ماڈل ہوم "کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی.

تقریب میں وائس چانسلرسروش حشمت لودھی,  وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری, نیاپاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کےچیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انورعلی حیدر,چیئرمین پرائم منسٹرہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی, چیئرمین اے آر این زیڈ سید زکاء الدین اور سی ای او ایچ ایچ ٹیکنوفیب علمدار حسین نےاپنےخیالات کااظہار کیا.

شیخ الجامعہ ڈاکٹرسروش حشمت لودھی کاکہناتھاکہ این ای ڈی پہلی جامعہ ہےجس نےافورڈیبل ہاؤسنگ اینڈ سسٹینیبل بلٹ انوائرمینٹ کےلئے سینٹر بنایا جبکہ لائٹ گیج اسٹیل سےبنےاس مکان کی قیمت ناصرف قابل خریدہےبلکہ اسکی تعمیربھی ایک ماہ میں ممکن ہے.  

تقریب کے مہمان خصوصی فواد چوہدری نےبذریعےوڈیولنک پیغام دیتےہوئےکہا کہ کم قیمت میں مکان کی تعمیرنامساعد حالات رکھنےوالوں کےلئےخوشخبری ہے افورڈایبل ماڈل ہوم جامعہ این ای ڈی ,اے آر این زیڈ ورلڈ وائڈ کینیڈااورایچ ایچ ٹیکنوفیب کی یہ کاوش قابل تعریف ہے جس سے غریب افراد کوبہتر زندگی دی جاسکےگی.

انہوں نےمزید کہاکہ جامعہ این ای ڈی کاسینئرفار افورڈیبل  ہاؤسنگ اینڈ سسٹینیبل بلٹ انوائرمینٹ وزیراعظم وژن کی معاونت کررہاہے. جس سےعوام کو رہنے کی بہترسے بہتر سہولت میسر ہوگی. 

استقبالیہ سےخطاب کرتےہوئے جرسی پری کاسٹ چیئر پروفیسر ڈاکٹرشعیب احمدکاکہنا تھا کہ  جامعات کی سطح پریہ پہلاماڈل گھر ہےجو لائٹ گیج اسٹیل سےتعمیرکیاگیاہے. جولوکل میٹریل اورلوکل انڈسٹری سےبنایاگایاہےاوراسکی مینوفیچرنگ بھی پاکستان کی ہے جبکہ اسکی تعمیربھی تقریباایک ماہ میں ممکن ہے.

تقریب سےخطاب کرتےہوئے چیئرمین پرائم منسٹرہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی نےنیا پاکستان افورڈیبل ہاؤسنگ کےاغراض ومقاصدپر روشنی ڈالی.

 

Share this article

Leave a comment