Thursday, 28 November 2024


اسنیپ چیٹ نےسیکشن اسپاٹ لائٹ کا اضافہ کردیا

ٹک ٹاک کے مقابلے میں اسنیپ چیٹ نے سیکشن اسپاٹ لائٹ کا اضافہ کردیا جس میں صارفین کی مختصر ویڈیوز کو دکھایا جائے گا۔اور صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسنیپ چیٹ کی جانب سے زبردست آفر بھی کی جارہی ہے۔

ویسے تو یہ پہلا موقع نہیں جب اسنیپ چیٹ میں صارفین کی ویڈیوز کو ہائی لائٹ کیا گیا مگر یہ پہلا موقع ضرور ہے جب اسنیپ چیٹ نے انہیں اپلیکشن میں نمایاں جگہ دی ہے۔

اسنیپ چیٹ اسپاٹ لائٹ کسی حد تک ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز سے مماثلت رکھتا ہے، جیسے آٹوپلے ورٹیکل ویڈیوز، سوائپ اپ یا ڈاؤن کے ذریعے ویڈیوز بدلنا۔

مگر اسپاٹ لائٹ کچھ مختلف بھی ہے، جس میں کمنٹس کی اجازت نہیں ہوگی اور بیشتر ویڈیوز بنانے والوں کے نام ظاہر نہیں ہوں گے، ماسوائے ویڈیو کریٹیئر کی پبلک پروفائل ہو (اسنیپ چیٹ کے بیشتر صارفین کی نہیں)۔

آسان الفاظ میں اسپاٹ لائٹ میں ویڈیو بغیر کسی نام یا اکاؤنٹ کے نظر آئیں گی۔مگر صارفین کے لیے سب سے زیادہ کشش کمپنی کی جانب سے دی جانے والی رقم ہوگی۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایک صارف کو کتنی رقم دی جائے گی، بس یہ بتایا کہ ادائیگیاں ایک فارمولے کے تحت ایسے افراد کو یونیک ویڈیو ویوز کی بنیاد پر کی جائے گی۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک روزانہ 10 لاکھ ڈالرز ایسے افراد میں تقسیم کریں گی، جو اس سیکشن کے لیے سب سے مقبول ویڈیوز شیئر کریں گے۔کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایک صارف کو کتنی رقم دی جائے گی، بس یہ بتایا کہ ادائیگیاں ایک فارمولے کے تحت ایسے افراد کو یونیک ویڈیو ویوز کی بنیاد پر کی جائے گی۔

سال ختم ہونے کے بعد بھی یہ سلسلہ برقرار رہے گا، یہ بھی کمپنی کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا۔طویل المعیاد بنیادوں پر اسنیپ چیٹ کی جانب سے اسپاٹ لائٹ میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا، تو یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صارفین کو روایتی انداز سے ریونیو شیئرنگ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment