Thursday, 28 November 2024


موٹرولا نےاپنانیااسمارٹ فون پیش کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک : موٹرولا نے اپنا نیا اسمارٹ فون موٹو ای 7 پیش کردیا ہے جس کا پلس ماڈل کچھ عرصے پہلے متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ دونوں فونز کافی حد تک ملتے جلتے ہیں مگر موٹو ای 7 زیادہ سستا ہے۔

دونوں فونز میں نمایاں فرق پراسیسر اور بیٹری کا ہے۔

موٹو ای 7 میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 25 پراسیسر دیا گیا ہے جس میں 8 کورٹیکس اے 53 سی پی یو کورز موجود ہیں۔
پلس ماڈل میں اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر دیا گیا ہے۔موٹو ای 7 میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اس نئے فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جبکہ پلس ماڈل میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بیٹری 36 گھنٹے تک کام کرنے کے لیے کافی ہے جبکہ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

موٹو ای 7 میں 6.5 ان کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جبکہ بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔بیک پر مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو موڈیول سنسر دیا گیا ہے۔فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا ٹیئر ڈراپ نوچ میں چھپا ہے۔

یہ نیا فون مکمل طور پر واٹر ریزیزٹنس تو نہیں مگر اس پر پانی سے تحفظ کے لیے واٹر ریپلنٹ کوٹنگ ہے تاکہ حادثاتی طور پر پانی گرنے سے ڈیوائس کو تحفظ مل سکے۔اس میں ڈول کارڈ سلاٹ موجود ہے جس مین سے ایک کو مائیکرو ایس ڈی کے طور پر استعمال کرکے اسٹوریج کو 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے آئندہ ماہ یورپ میں سب سے پہلے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت ڈیڑھ سو یورو (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment