Thursday, 28 November 2024


قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرروبینہ مشتاق کی زیرصدارت سنڈیکیٹ کا42واں اجلاس

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کا42واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر واجد جواد، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار،تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور،رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،پروفیسر ڈاکٹر رابعہ مدنی، پروفیسر ڈاکٹر مہہ جبین، ڈاکٹر ممنون احمد خان،ٹریژار دانش احسان اور ناظم امتحانات محمد غیاث الدین شریک تھے۔

اجلاس میں پینشن کی کارروائی مکمل ہونے تک پینشنرز کو (Anticipatory Pension)متوقع پینشن کی ادائیگی کا قاعدہ (Adopt)اپنانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صدور/انچارج شعبہ جات کی تقررات کی توثیق اور اساتذہ کی رخصت ِ غیر معمولی بیرون ِ ملک و رجوع بکاری کی توثیق کردی گئی۔اجلاس میں بی ایس کے طلباء کے انرولمنٹ میں ایک سال کی توسیع جبکہ الحاق اداروں کی فیس میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

Share this article

Leave a comment