Thursday, 28 November 2024


ملک بھر10 دسمبرکو“تعلیم بحالی تحریک”پرامن احتجاج وپریس کانفرنسزکااعلان

کراچی: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کےصدر کاشف مرزاکی کال پرملک بھر10 دسمبرکو“تعلیم بحالی تحریک” پرامن احتجاج وپریس کانفرنسز کااعلان کردیاہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کےصدرنے 7.5کروڑپاکستانی بچوں کےآئینی تعلیمی حقوق کی خاطر،تمام ایسوسی ایشنزسے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے

انہوں نےکہاہے کہ وفاق کا10جنوری تک سکولزبند کرناتعلیم دشمنی، مسترد کرتے ہیں۔تدریس کاسلسلہ جاری رہےگا۔تادیبی کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو لانگ مارچ ہو گا۔

وزرا تعلیم نے اعتراف کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز SOPs پربھرپورعمل کر رہے ہیں۔اعتماد کا ثبوت ہےآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے ثابت کیاکہ طلباء سکولزمیں مکمل محفوظ ہیں

UN،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک ایڈویزری مطابق کورونامیں بھی ا سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔

Share this article

Leave a comment