Friday, 29 November 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کراچی کےمیڈیکل داخلوں کا آخری مرحلہ

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) نےکراچی کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلبہ کے داخلے کےلئے آخری مرحلہ کےانٹرویوز منعقد کیے۔

جے ایس ایم یو کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز نعمان احسن کا کہنا ہے کہ میرٹ اور سیلف فنانس سے متعلق بی ڈی ایس کے لئے نشستیں جے ایس ایم یو ، ڈاؤ اور کے ایم ڈی سی کے لئے باقی ہیں جبکہ ایم بی بی ایس کی نشستیں مکمل ھوگئیں ہیں۔

دفتر داخلہ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاطمہ نے جے ایس ایم یو میں منعقدہ انٹرویو کے آخری دن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم بی بی ایس کے لئے نشستیں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی) اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری (ایس ایم بی بی ایم سی) کے لئے 23 جنوری کو مکمل ہو گئی تھیں۔اس کے علاوہ ، ہفتہ کو تمام باہمی تبادلے کی نشستیں بھی الاٹ کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تبادلے کی نشستوں میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور ، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز (ایل یو ایچ ایم ایس) نواب شاہ اور حیدرآباد شامل ہیں۔
وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے ایس او پیز کے ساتھ انٹرویوز مکمل کرنے پر ایڈمیشن ٹیم کو سراہا۔

Share this article

Leave a comment