Thursday, 28 November 2024


محمدعلی جناح یونیورسٹی اور این ای بی سی کےمابین مفاہمتی یاداشت پردرستخط

کراچی : محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی اور نیشنل سینٹران بگ ڈیٹا اینڈکلاؤڈ کمپیوٹنگ (این ای بی سی) کےدرمیان مفاہمتی یاداشت ہوئے. 

اس یاداشت پردستخط کامقصد بنیادی وعلمی تحقیق ,مصنوعات کی نشونمااور عوامی رسائی کےلئےان شعبوں کی وضاحت کرنا ہےجس میں دونوں درسگاہوں کومستقبل میں فوائدکےلئےمل جل کرکام کرنے کی خواہش کےساتھ ایک فریم ورک کوفروغ دیاجاسکے اور دونوں درسگاہوں کےمحققین کےمابین تعاون کےلئے ایک دوسرےکےاداروں اور کام کےطریقوں کوفائدہ پہنچاناہے. 

مفاہمتی یاداشت پر دستخط ماجو کی جانب سے کمپیوٹنگ فیکلٹی کےایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹرشوکت وصی اور این ای بی ایس کی جانب سےڈائریکٹر محمد علی اسماعیل نےدستخط کئے

مفاہمتی یاداشت کئ مدت چارسال ہےجس میں دونوں اداروں کی جانب سے توسیع کی جاسکتی ہے.

علاوہ ازیں اس مفاہمتی یاداشت کےمطابق این سی بی ایس ماجو کےطلبا وطالبات کوانٹرنشپ فراہم کرےگی, متعلقہ مضامین کےحوالے سے شارٹ کورسز ڈسکاؤنٹ کےساتھ کرائیں جائیں گے.طلبہ کےلئے تحقیقی مواقع ماجو کےساتھ شیئر کیئےجائیں گے 

سال میں ایک بار ماجو کی کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ شعبے کےلئےتربیتی سیشنز جدیدٹیکنالوجی پرکرائےجائیں گے. دونوں درسگاہوں میں سےکسی بھی درسگاہ کے زیراہتمام ہونےوالے کوآپریٹو سیمینارز,ورکشاپس اورکانفرنسزمیں شرکت کی جائےگی. 

Share this article

Leave a comment