Thursday, 28 November 2024


ڈاؤہسپتال میں کوروناویکسی نیشن کےحوالےسےتقریب

کراچی: کراچی کے ڈاؤ ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے تقریب ہوئی۔

تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر صحت سندھ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی نے ویکسین سینٹر میں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسین فراہم کرنے پر چین اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چین نے ہمیں کوروناویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دی ہیں، چینی بھائیوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

ملک بھرمیں آج سے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز 

انکا مزید کہنا تھاکہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑا، سندھ کو 83 ہزار کورونا ویکسینز موصول ہوئیں، کورونا کی ویکسی نیشن شفاف انداز میں ہونی چاہیے، معلوم نہیں چینی ویکسین کی تقسیم کس طرح کی گئی۔

کراچی میں ویکسین کی 83 ہزار سے زائد خوراکیں نجی ائیر لائن کے ذریعے پہنچائی گئیں، جنہیں پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں کولڈ سٹوریج منتقل کیا گیا۔ نیو کراچی چلڈرن ہسپتال میں ویکسی نیشن کیلئے موک ایکسرسائز بھی کی گئی۔

واضح رہے آج سے کراچی سمیت ملک بھرمیں آج سے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیاہے۔

Share this article

Leave a comment