Thursday, 28 November 2024


پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈراسٹڈیزکےزیراہتمام تربیتی ورکشاپ کانعقاد

لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام ‘‘خواتین اور لڑکیوں کے لئے محفوظ عوامی مقامات بنانے ’’ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین کی حفاظت کے حوالے سے بنائی گئی اپلیکیشن کا تعارف ، طریقہ استعمال اور لاہور کی ٹرانسپورٹ میں خواتین کی حفاظت کے لئے حقائق پر مبنی تحقیقی آڈٹ رپورٹ پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اپنے خطاب میں عظمیٰ کاردار نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی اپلیکیشن سے استفادہ کرنے پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد کے نتیجے میں بہترین اپلیکیشن بنائی گئی جو یقینا ً عورتوں اور لڑکیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔

عاصم جسرا نے پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کا تعارف پیش کیا جبکہ اریبہ بٹ اور حمزہ بٹ نے اپلیکیشن کے استعمال، فیچرز سمیت مختلف سہولیات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

Share this article

Leave a comment