Thursday, 28 November 2024


قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کانئےتعلیمی سال 15فروری سے شروع کرنےکااعلان

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کورونا ایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمدکرتےہوئےنئےتعلیمی سال کےآغازکااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت شعبہ جاتی سربراہان ،ڈینز اور ڈائریکٹرز کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نئے تعلیمی سیشن میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے 15فروری سے تعلیمی سلسلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ کلاسز کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوگاجبکہ تدریسی اوقات صبح 9.00 سے شام 5 بجے تک ہونگے ۔

Share this article

Leave a comment