Thursday, 28 November 2024


وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکی کرغستان کےہم منصب سےملاقات

اسلام آباد : کرغستان ریپبلک کے وزیر برائے تعلیم و سائنس الماز بیک بیشین لیو کی سربراہی میں وفد نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے کرغز ہم منسب کو وزارت تعلیم کے ووکیشنل ایجوکیشن میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار دو سو ہائی اینڈ ٹریڈز، جن میں روبوٹکس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کورسز شامل ہیں کی تربیت دے رہے ہیں۔ تمام ووکیشنل اداروں کی گریڈنگ کے لئے نیشنل ایکریڈیشن کونسل قائم کرنے جا رہے ہیں۔

May be art of 7 people and people standing

کرغز وزیر تعلیم نے ووکیشنل ایجوکیشن میں وفاقی وزارت تعلیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا دونوں ممالک اس فیلڈ میں باہمی تعاون کو مزید بڑھائیں گے اور کرغستان اپنے طلبہ کے لئے، پاکستان کے فنی تربیتی اداروں سے استفادہ حاصل کرے گا۔

وفاقی وزیر نے یکساں تعلیمی نصاب کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی پیشرفت سے بھی اپنے کرغز ہم منسب کو آگاہ کیا۔ کرغز وزیر تعلیم نے بتایا کہ کرغستان بھی اپنے نظام تعلیم کو اپ گریڈ کر رہا ہے اسلئے انہیں پاکستانی یکساں تعلیمی نصاب کے تجربے سے استفادہ کر کے خوشی ہوگی۔

May be an image of 5 people, people standing, people sitting and indoor

وفاقی وزیر شفقت محمود نے دوران وبا، آن لائن ایجوکیشن، فاصلاتی تعلیم کے پروگرامز اور تعلیم میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر اٹھائے گئے اقدامات پر بھی، کرغز ہم منسب کو تفصیلی بریفنگ دیتےہوئے کہا ٹیکنالوجی، تعلیم کے میدان میں نئی جدت اور تبدیلی لا رہی ہے۔ پاکستان میں دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی سٹیبل انٹرنیٹ کی ترسیل کو یقینی بنا رہے ہیں۔ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے معیاری تعلیم پہنچانے پر ، پُرعزم ہیں۔

اس موقع پردونوں ممالک نے تعلیم کے میدان میں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ اکرم، وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد وانی اور دیگر سینئر افسر موجود تھے جبکہ کرغزستان کے وفد میں اعلی کرغز جامعات کے ریکٹر بھی موجود تھے۔

Share this article

Leave a comment