Thursday, 28 November 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائگنوسٹک لیب کاافتتاح

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں جے ایس ایم یو ڈائگناسٹک لیب کا افتتاح کردیا گیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے جے ایس ایم یو ڈائگناسٹک لیب کی چھٹی شاخ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ یہ لیبارٹری یونیورسٹی کے منافع کے لیے نہیں بلکہ انسانی خدمت کے لیے کام کرتی ہے اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو آسان اور مناسب قیمت میں اچھی طبی سہولیات میسر ہوں۔

لیب کے سربراہ پروفیسر محمود حسن نےکہا کہ مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگ اپنے قریبی کلیکشن پوائنٹ میں اپنے نمونے جمع کروا سکتے ہیں۔

۔اس موقع پر لیبارٹری کے مینیجر حسنین عباس نے اعلان کیا کہ نئی برانچ میں تمام آنے والے افراد کے لیے کسی بھی قسم کے ٹیسٹ پر 30 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا اور شوگراورکولیسٹرول کا مفت ٹیسٹ کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع، ڈائیگناسٹک لیب کے سربراہ پروفیسرسید محمود حسن، اپنا انسٹیٹیوٹ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ، یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈائریکٹر فائنانس عادل رشید ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز محمد اعظم عقیلی، پروفیسر در محمد، پروفیسر نائلہ طارق اور لیبارٹری کے مینیجر حسنین عباس نے شرکت کی۔

نئی برانچ خیابان جامی پر مسجد باب العلم کے مقابل واقع ہے۔

Share this article

Leave a comment