جمعہ, 22 نومبر 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سال اول ایم بی بی ایس کےطلبہ کااستقبال

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج نے ایم بی بی ایس کے نئے بیچ(2020-21) کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ایم بی بی ایس کے 327 نئے طالب علموں نے شرکت کی

تقریب میں کالج کے پرنسپل اورڈین پروفیسر غلام سرور قریشی نے نئے آنے والے طالب علموں کا پرجوش استقبال کیا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے نئے طالب علموں سے عہد لیا اور اور طب کے پیشے کی اہمیت سے آشنا کرایا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ، کہ آج کا دن ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے ، انہوں نے طلباء کو خلوص اور محنت کی تلقین کرتے ہوئے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ امتحانات کے ذریعے یونیورسٹی میں نقل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور میرٹ کو بھرپور ترجیح حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کالج میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے کہیں زیادہ ہے ۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے طلباء کا خیرمقدم کیا اور میڈیکل کالج میں داخلے کے تجربے کو زندگی بدلنے والا واقعہ قرار دیا جس میں سخت محنت اور پورے عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ ، چیئرپرسن اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے نئے طلباء کو بحیثیت طالب علم اور بحیثیت ڈاکٹر پروفیشنلزم کی اہمیت سمجھائی اور انہیں پروفیشنلزم کو اپنانے کی تلقین کی۔

۔ تقریب میں مختلف اداروں کے فیکلٹی ممبران اور عملہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر نائب رجسٹرار انعم پاریو نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرپرسن کمیونٹی میڈیسن پروفیسر غزالہ عثمان جو ہم نصابی سرگرمیوں کے معاملات سنبھالتی ہیں انہوں نے طلبہ کو اسٹوڈنٹس کاؤنسل کےحوالےسےآگاہ کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے جے ایس ایم یو کے ڈائریکٹرز ، فیکلٹی اور مختلف اداروں کے عملہ کے ہمراہ طلباء کو طے شدہ کوویڈ 19 ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتے ہوئے طلبا کے خوشگوار مستقبل کی دعاکی۔
تقریب میں شریک طلبا و طالبات کےوالدین کے لئے یہ پروگرام انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment