Thursday, 28 November 2024


پی پی ایس ای میں مختلف پوسٹوں پربھرتی کا کام ٹھپ ہوکررہ گیا

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف پوسٹوں کےلیے امتحانات دو ماہ بعدبھی شروع نہ ہوئےاورنہ ہی مختلف پوسٹوں کےلیےنتائج کا اعلان ہوسکا ہے ۔ ہزاروں امیدوار انتظار کی سولی پر لٹک گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ایس ای میں مختلف پوسٹوں پربھرتی کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔ ٹیسٹوں کے بعد امیدواروں کے انٹرویوز بھی التوا کا شکار ہیں ۔

تین جنوری کو تحصیلدار کی پوسٹ کا پرچہ وقت سے پہلے لیک ہونے کے بعد امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے اوراس کے بعد سے کوئی بھی تحریری امتحان منعقد نہیں ہوا ۔ ہزاروں امیدوار نتائج کے منتظر ہیں ۔

امیدواروں کاکہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نتائج جاری نہیں ہوتے تو وہ پی پی ایس سی کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

اس معاملے پر سیکرٹری پی پی ایس سی محمد خالد کاکہنا ہے کہ پی پی ایس سی کے فل کمیشن کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں امتحانات سمیت انٹرویوز کے حوالے سے فیصلہ ہوگا ۔

Share this article

Leave a comment