Friday, 29 November 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورگورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کےمابین مفاہمتی یاداشت پردستخط

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے مابین طلبہ اور فیکلٹی کے تبادلہ پروگرام اور باہمی مفاد کے متعلقہ تعلیمی شعبوں میں ایک دوسرے کی مدد کے لئے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخطوں کی تقریب ہوئی۔

تعلیمی و تحقیقی تعاون کے اِس معاہدے پر اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز نے دستخط کئے ۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ویمن یونیورسٹی بہاولپور کو آن لائن تعلیم ، فیکلٹی اور سٹاف کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں تعاون کی پیشکش کی،پروفیسرصاعقہ امتیاز آصف نے کہا کہ ہم فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں ، جرائد کے تبادلے اور آن لائن یا ای لرننگ کے شعبے میں اوپن یونیورسٹی کے اشتراک کے خواہاں ہیں۔

اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خواتین یونیورسٹی بہاولپور کو آن لائن یاای لرننگ تعلیم میں فیکلٹی کی صلاحیت سازی میں مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا،ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ، ڈاکٹر زاہد مجید نے آگہی ایل ایم ایس سسٹم کی تفصیلات بیان کیں ۔

Share this article

Leave a comment